تازہ ترین

تنظیم اساتذہ پاکستان تحصیل تورکہو کا تعزیتی ریفرنس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تنظیم اساتذہ پاکستان تحصیل تورکہو کے زیر اہتمام حال ہی میں وفات پانے والے تنظیم اساتذہ وآل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال کے سابق صدر معراج الدین مرحوم کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاگرام میں منعقد ہوا۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم اساتذہ ضلع چترال کے صدر استاد سلطان محمد نے تنظیم اساتذہ واساتذہ برادری کیلئے مرحوم معراج الدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال کے صدراستاد ضیاء الدین نے مرحوم کے ساتھ اپنی 26سالہ رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مرحوم معراج الدین اپنے شاگردوں کیلئے ایک مثالی اور مشفق استاد،اپنے ہم پیشہ ساتھیوں کیلئے ایک ہمدرد اور مہربان ساتھی اور معاشرے کا ایک صالح ،بااخلاق اور باکردار فرد تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے بحیثیت صدر تنظیم اساتذہ کی دعوت کوچترال کے کونے کونے میں پہنچائی اور تنظیم میں بھی ایک مثالی رکن ہونے کا ثبوت دیا۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم اساتذہ شاگرام کے صدر تاج محمد خان،معروف سکالر ڈاکٹر نصرت خالدافریدی،نورالھادی نور،مولانا شیر بہادر ،مولانا مستقیم شاہ،پرنسپل جاوید موسیٰ نے بھی خطاب کیا۔اور تنظیم کے سابق صدر کو انکی ملی،تنظیمی اور تدریسی خدمات پر روشنی ڈالی۔مولانا مستقیم شاہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔تعزیتی ریفرنس میں تحصیل تورکہو اور موڑکہو سے سینکڑوں اساتذہ نے شرکت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق