تازہ ترین

وزیراعلیٰ کے پی کے چترال کا دورہ کرکے سب ڈویژن مستوج کو ضلع کادرجہ دیکر چترالی عوام کا دیرینہ خواب پورا کریں۔سماجی شخصیت نادر خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) سماجی شخصیت نائب ناظم ویلیج کونسل بلچ نادر خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ چترال کا دورہ کرکے سب ڈویژن مستوج کو ضلع کا درجہ دیکر چترالی عوام کا دیرینہ خواب پورا کریں۔ضلع بننے سے اپر چترال کے نوجوانوں کو ملازمتیں ودیگر سہولیات میسر آئینگے۔اور علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے شرینگل کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ خوش آئیند بات ہے۔سب ڈویژن مستوج کو بھی ضلع کا درجہ دیکر چترالی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق