چترال میں پروگرام فار پاورٹی ریڈکشن کے زیر اہتمام ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا۔ – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | چترال میں پروگرام فار پاورٹی ریڈکشن کے زیر اہتمام ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا۔
Premier Chitrali Woolen Products

چترال میں پروگرام فار پاورٹی ریڈکشن کے زیر اہتمام ہاتھ دھونے کا عالمی دن منایا گیا۔

آغا خان رورل سپورٹ پروگرام چترال کے پراجیکٹ پروگرام فار پاورٹی ریڈکشن (پی پی آر ) کے زیر اہتمام World Hands Washing Dayگورنمنٹ پرائمری سکول گمبک بمبوریت میں منا یا گیا۔ ہر سال 15اکتوبر کو صابن سے ہاتھ دھونے کا دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ سال 2016کا عنوان ’’صابن سے ہاتھ دھونے کو اپنی عادت بنائیں‘‘ تھا۔پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔اس پروگرام میں سکول کے طلباء و طالبات ،پی ٹی سی ممبران ،سکول ٹیچرز اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام((AKRSPکے زمہ داراں نے شرکت کی۔گورنمنٹ پرائمری سکول گمبک بمبوریت کے ہیڈ ٹیچر غلام ربانی نے صحت و صفائی کے حوالے سے کہا کہ اچھی مستقبل بنانے اور علم کو سحیح طریقے سے حاصل کرنے کی لئے صحت و صفائی کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے جس کے بغیر ایک جسمانی اور ذہنی نشونماء نا ممکن ہے۔ پروگرام فار پاورٹی ریڈکشن (پی پی آر ) کے ایچ ار ڈی افیسر اظہر اللہ نے کہا کہ ہر سال صابن سے ہا تھ دھونے کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں میں بیماریوں سے تحفظ اور روک تھام کیلئے ایک موثر اور قابل استعداد کے طور پر صابن سے ہاتھ دھونے کی اہمیت کو عام لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔صابن سے ہاتھ دھونا ایک سستا اور موثر طریقہ ہے جس کے زریعے بہت سے بیماریوں مثلاً ،ڈائریا وغیرہ سے آسانی سے بچا جا سکتا ہے ۔ بچوں کے صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل ہیں اس لئے ان کی صحت کا خیال رکھنا ہمارا اولین ترجیح ہونا چاہئے اور ان میں صابن سے ہاتھ دھونے کو عادت بنانا چاہئے۔پروگرام کے آخر میں سکول کے طلبہ و طالبات سے صابن سے ہاتھ دھونے کی سرگرمی بھی کئے گئے۔

world-hands-washing-day

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف تحصیل دروش کا الگ کابینہ قیام عمل میں لا یا گی۔ سمیع اللہ صدر منتخب

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) مورخہ 22 فروری کو سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس دروش میں تحصیل ...

اترك تعليقاً