صلاح الدین طوفان ڈپٹی صوبائی سالارجے یوآئی کے پی کے اپنے عہدے سے احتجاجاً مستعفی ہوگئے – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | صلاح الدین طوفان ڈپٹی صوبائی سالارجے یوآئی کے پی کے اپنے عہدے سے احتجاجاً مستعفی ہوگئے
Premier Chitrali Woolen Products

صلاح الدین طوفان ڈپٹی صوبائی سالارجے یوآئی کے پی کے اپنے عہدے سے احتجاجاً مستعفی ہوگئے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)صلاح الدین طوفان ڈپٹی صوبائی سالار اپنے عہدے سے احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔ اور استعفیٰ نامہ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کو پیش کیا۔صلاح الدین طوفان عرصہ گیارہ سال سے یوسی تحصیل ،ضلع اور پھر صوبے میں ڈپٹی سالار کے عہدے پر مسلسل فائز رہے اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی فرض منصبی احسن طریقے سے نبھاتے رہے۔چترال سے لیکر کراچی تک جے یوآئی کے تمام جلسوں میں سیکیورٹی کے انتظامات میں پیش پیش رہے۔جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کا ضلعی ادارہ انصار اسلام جفا کش اور دیانت دار تجربہ کار سالار سے محروم ہوگیا۔ضلع چترال میں جمعیت علماء اسلام انصار اسلام کو متعارف کرانے میں صلاح الدین طوفان کا اہم کردار رہا ہے۔اس خلا کو پُر کرنے میں وقت لگے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

چترال بھر کے مساجد کے خطیب، علماء، پیش اماموں کیلئے اعزازیہ دینے کیلئے ان کی دستاویزات کی تصدیق کا دوسرا مرحلہ مکمل۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) صوبائی حکومت کے پالیسی کے تحت صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ...

اترك تعليقاً