وقاص احمد ایڈوکیٹ کاتمام اہالیان تورکھو,اہلیان تریچ کی جانب سے 15 اپریل کواحتجاجی جلسے میں شرکت کے لیے درخواست

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)رہنما آل پاکستان مسلم لیگ چترال وقاص احمد ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں تمام اہالیان تورکھو,اہلیان یونین کونسل تریچ کی جانب سے 15 ابریل کو شروع ہونے والےاحتجاجی جلسے میں شرکت کے لیے تمام منتخب نمائندوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مزکورہ تاریخ کو تورکھوآکر تور کھو روڈ میں کام کی ناکامی کے بابت وضاحت کریں کہ انہوں نےتورکھو روڈ کے لیے بالخوصوص اور علاقہ تورکھو کے لیے گزشتہ پانج سالوں میں کیا کیا کیے ہیں اورپورے عوام کے سامنے مکمل دستاویزی شہادتوں کے ساتھ آنا پڑے گا اُنہوں نے کہا کہ تورکہو کے عوام کسی بھی صورت میں صرف جمع خرچی یا سیاسی تقاریر پر یقین نہیں کرنگے اور جو بھی ادارے کا متعلقہ زمہ دارافسر جواس کام میں غفلت برتتا ہے ان کو بھی اپنے ساتھ لاکر وضاخت دینا پڑے گا اس میں زمہ دار قومی نمائند گان ایم این اے شزادہ افتخار ,ایم پی اے سردار حسیں,ایم پی اے بی بی فوزیہ ,دسٹرکٹ ناظم حاجی معفرت شاھ جو حود ایک تورکہو سے تعلق رکھتا ہے جلسے میں شرکت کریں۔اُنہوں نے کہا کہ  مزکورہ قائدین میں سے اگر کسی نے بھی شرکت نہیں کی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اسکا پورا پارٹی تورکھو کی ترقی میں سنجیدہ نہیں اوران کے تمام باتیں جھوٹ تصور ہونگے اور مستقبل میں تریچ اور تورکھو سے اُس نمائندے اور پارٹی کو ووٹ نہیں ملے گااُنہوں نے کہا اس جلسے میں ایکسین اورڈپٹی کمشنر چترال کی شرکت بھی ضروری ہو گی۔ایک نمائندہ سوشل میڈیا میں پوسٹ کر تا ہے کہ میں نے اتنے ارب ڈی سی کو ادا کیا ہے دوسراآکر کہتا ہے ایک روپے بھی نہیں ملی ہے ان تمام کی وضاحت کے لیے ان کوآنا پڑے گا اگر کوئی نہیں آیا تو الیکشن میں بھی ان کو تورکھوچی وار کا پتہ چلے گا. اُنہوں قیوم بیگ چرمین تورکھو ایکشن کمیٹی، ممبران,تورکھو سے ممبران ڈسٹرکٹ کونسل,تحصیل کونسل,چرمین ویلچ کونسل,ممبران ویلچ کونسل اور تورکھو سے تعلق رکھنےوالے تمام سیاسی نمائندوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 اپریل کے پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروےکار لائے اور ہر ایک اپنے پارٹی کے منتخب نمائندے کی شرکت کو یقینی بنائے اور ہم بھی ہرقسم کی قربانی تیار ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ابھی پتہ چلے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے دال میں کچھ کالا ہے یا پوری دال کالی ہے اس میں تورکھو پر سیاست کرنے والوں کا پورا چہرہ بے نقاب ہو گااُنہوں نے کہا کہ میں تو 14 اپریل کو تورکھو پہنج جاونگا اپ یہ تورکھو میں مستقل رہنے والوں پر منحصر ہےکہ و کتنے تعداد میں جمع ہونگے اوراُنہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی الیکشن میں کسی بھی پارٹی کی طرف سے نہیں اُونگا یہ میراآپ سے وعدہ ہے اور تورکھو روڈ کے لیے ٹھیکہ دار کے پاس کتنے ایکسیویٹر ہیں یہ بھی بتانا پڑے گا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔