اینڈرائیڈ موبائل صارفین کیلئے11اپیلیکیشنز خطرناک قرار

سائبرماہرین نے اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو11 ایپلی کیشنز سے خبردار کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق گیارہ مشہور ایپلیکیشن جن میں ’وائبر‘ اور’بکنگ‘ سمیت دیگر ایپس شامل ہیں ان کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ مذکورہ اپیلیکیشنز میں سیکیورٹی نقائص پائے گئے ہیں جس کے باعث ہیکرز موبائل فون کے تمام پاس ورڈز حاصل کرسکتے ہیں۔ ان اپیلی کیشنز کے مدد سے موبائل فون میں موجود پاسورڈز، تصاویر اور ویڈیوز سمیت دیگر معلومات تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

نقائص کی نشاندہی کے بعد گوگل نے مسئلہ حل کر دیا ہے لیکن خدشہ ہے کہ لاکھوں اینڈرائیڈ صارفین کے اس سے متاثر ہوئے ہوں گے۔ اس سے قبل اینڈرائیڈ موبائل فون میں دستاویزات اسکین کرنے والی مقبول ایپ کیم اسکینر میں میل ویئر کا انکشاف ہوا تھا۔ گوگل نے خرابی سامنے آنے کے بعد اس ایپ کو پلے اسٹور سے نکال دیا تھا۔ مذکورہ ایپ 2010 سے پلے اسٹور پر موجود تھی اور اسے پی ڈی ایف دستاویزات اسکین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ ایپ کو 10 کروڑ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا جاچکا تھا۔

گوگل پلے پر 18 لاکھ ریویوز اس ایپ پر موجود تھے جن میں سے بیشتر مثبت تھے مگر اینٹی وائرس کمپنی نے اس کے خلاف تحقیقات اس وقت شروع کی جب منفی ریویوز کی تعداد بڑھنے لگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔