واٹس ایپ نے صارفین کی ایک بڑی پریشانی دور کردی

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے پرانے پیغامات خود کار طریقے سے ڈیلیٹ ہونے والا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد یہ فیچر متعارف کرانے والا ہے جس میں صارفین سے پوچھا جائے گا کہ وہ میسجز کو رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

اس سے قبل واٹس ایپ صارفین کے پاس پہلے پرانے پیغامات خود بہ خود ڈیلیٹ کرنے کی سہولت موجود نہیں تھی البتہ اب وہ ایک آپشن کا انتخاب کر کے مخصوص پیغامات کو منتخب کریں گے جس کے بعد وہ 7 روز کے بعد خود بہ خود ختم ہوجائیں گے۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا مقصد واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کو جتنا ممکن ہو ذاتی معاملہ بنانا ہے لہٰذا اس صورت میں میسجز کو ہمیشہ فون میں موجود نہیں ہونا چاہیے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔