واٹس ایپ نے صارفین کی ایک بڑی پریشانی دور کردی
پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے پرانے پیغامات خود کار طریقے سے ڈیلیٹ ہونے والا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد یہ فیچر متعارف کرانے والا ہے جس میں صارفین سے پوچھا جائے گا کہ وہ میسجز کو رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
Introducing disappearing messages. Now you can set chats to disappear after 7 days. Because not all messages need to stick around forever. pic.twitter.com/3Ny2mVxSaQ
— WhatsApp Inc. (@WhatsApp) November 5, 2020
اس سے قبل واٹس ایپ صارفین کے پاس پہلے پرانے پیغامات خود بہ خود ڈیلیٹ کرنے کی سہولت موجود نہیں تھی البتہ اب وہ ایک آپشن کا انتخاب کر کے مخصوص پیغامات کو منتخب کریں گے جس کے بعد وہ 7 روز کے بعد خود بہ خود ختم ہوجائیں گے۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا مقصد واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کو جتنا ممکن ہو ذاتی معاملہ بنانا ہے لہٰذا اس صورت میں میسجز کو ہمیشہ فون میں موجود نہیں ہونا چاہیے۔