وسیم اکرم اور رمیز راجا کو پاکستان سپرلیگ کا سفیر بنانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان رمیز راجہ اور وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا سفیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سابق کپتان رمیز راجہ اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا سفیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ دونوں  کھلاڑیوں کی  بطور سفیر تقرری کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے منتظمین کی لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے روابط میں تیزی آگئی ہے جس کے بعد لیگ کے لیے سری لنکن کپتان اینجیلومیتھیوز اور فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے بھی معاہدہ کرلیا ہے جب کہ منتظمین پر امید ہیں کہ انگلش بیٹسمن کیون پیٹرسن اور ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا بھی مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ، سنیل نارائن، ڈیون براوو، ڈیون اسمتھ اور سمیوئل بدری، جنوبی افریقا کے رابن پیٹرسن، رچرڈ لیوی، انگلینڈ کے ٹم بریسنین، مائیکل کاربیری، نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ، جیمز فرینکلن، آسٹریلیا کے بریڈ ہاج اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان، تشاراپریرا، اجنتھا مینڈیس نے پہلے ہی پی ایس ایل کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔