fbpx

چترال یوتھ کلب کے انتخابات

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال یوتھ کلب(CYC) جوکہ گذشتہ 6سالوں سے چترالی نوجوانوں کی نمائندگی کرتا آرہا ہے چترال یوتھ کلب چترال امن وامان ،ایجوکیشن ،کلچر اور سپورٹس کے شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔اور اس کلب میں چترال بھر کے نوجوانوں کی بھرپور نمائندگی شامل ہے۔گذشتہ دنوں چترال یوتھ کلب کا اجلاس کوغذی میں فضل اعظم عادل کے رہائش گاہ میں بلایا گیا تھا جس میں چترال یوتھ کلب کے انتخابات کلب کے سابق صدر وبانی سرور سرور کے زیر نگرانی کرائے گئے۔جس کے مطابق کہوار ادب کے نامور شاعر فضل اعظم عادل صدر،یوسی بمباغ کے نوجوان کونسلر شہزادہ عمر جیلانی سینئر نائب صدر،معروف سماجی کارکن گل آغا نائب صدر،چترال کے نوجوان گلوکار انصار نعمانی جنرل سیکرٹری ،سید کئناتی جوائنٹ سکرٹری اورناصر علی تاثیر فنانس سکرٹری منتخب ہوئے۔اس اجلاس میں چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بھی کلب میں شمولیت اختیار کی۔نئے شامل ہونے والے ممبران میں نوجوان فنکار ذولفقار سوز،شاہد اعظم،ستار نواز میر جاوید احمد بیگ وغیرہ شامل ہے۔اجلاس کے بعد ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا جسمیں انصار نغمانی ،ذولفقار سوز ،میر جاوید اختر ،ضیاء احمد بیگ ،سمیر اور شادمانی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

إغلاق