غیر ملکی کمپنی سامبو کے بارہ سو ملازمین نے تین مہینے تک تنخوا ہ نہ ملنے پر کمپنی کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) گولین ہائیڈل پاور سٹیشن میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنی سامبو کے بارہ سو ملازمین نے تین مہینے تک تنخوا ہ نہ ملنے پر کمپنی کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ کمپنی تعمیراتی کاموں کے بلز وصول کرنے کے باوجود اُن کی تنخواہیں ادا نہ کرکے اُنہیں احتجاج کرنے پر مجبور کر رہا ہے ۔ متاثرہ ملازمین کی نمایندگی کرتے ہوئے فیض الرحمن ، شیر احمد اور عبد الہادی نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ سامبو کمپنی کے
strickساتھ مختلف شعبوں میں بارہ سو ملازمین گولین ہائیڈل پاور سٹیشن میں کام کر رہے ہیں ۔ اور قواعد و ضوابط کے مطابق کمپنی کو ہر مہینے کی 10تاریخ تک ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنی چاہیءں۔ لیکن گذشتہ تین مہینوں سے کمپنی کی طرف سے اُن کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔ عید سر پر ہے ۔ اور تنخواہیں نہ ملنے کے سبب وہ گھر کا چولہا تک جلانے سے قاصر ہیں ۔ دیگر ضروریات کا تصور ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ کمپنی کے غیر ملکی پراجیکٹ منیجر اور جنرل منیجر سے تنخواہوں کی آدائیگی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ تو اُن کی طرٖ ف سے یہ بات کہی جاتی ہے ۔ کہ واپڈا ہمارے بلوں کی آدائیگی نہیں کرتی ۔ اس لئے ہم تنخواہ نہیں دے سکتے ۔ جبکہ واپڈاوالوں کا کہنا ہے ۔کہ ایسی انٹر نیشنل کمپنی کے پاس اپنے ملازمین کو دینے کیلئے کم از کم چھ مہینے تنخواہ کی رقم ہونی چاہیے ۔ فیض الرحمن نے کہا ۔ کہ تمام ملازمین انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں ۔ کیونکہ عیدالاضحی کیلئے چند دن باقی ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس مسئلے کا فوری حل نکا لا جائے ۔ بصورت دیگر بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کمپنی بل ریلیز ہوتے ہی تمام رقم باہر اپنے ملک منتقل کرتے ہیں ۔ جبکہ ملازمین کو احتجاج کرنے پر مجبور کرتے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔