کمرشل اشتہارات/ اعلانات
صفحہ اول | تازہ ترین | یوم خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر سو فیصد داخلہ مہم کے تحت چترال میں واک کا اہتمام،ضلعی ناظم نے واک کی قیادت کی۔

یوم خواندگی کے عالمی دن کے موقع پر سو فیصد داخلہ مہم کے تحت چترال میں واک کا اہتمام،ضلعی ناظم نے واک کی قیادت کی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپری)عالمی یوم خواندگی کے موقع پر 10ستمبر2015 کو عالمی یوم خواندگی کے موقع پر سو فیصد داخلہ مہم اور گھر آیا استاد کے حوالے سے محکمہ تعلیم (مردانہ)چترال،آل پرائمیری ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع چترال،این سی ایچ ڈی اورایس ار ایس پی کی جانب سے مشترکہ طورپر ایک واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ،ڈی ای او میل معین الدین خٹک،جی ایم این سی ایچ ڈی محمد افضل،منیجر ایس ار ایس پی عبادالرحمن،ڈی او احسان الحق ،ایس ڈی او محمود غزنوی اور ال پرائیمری ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشرف خان کے علاوہ علاقے کے عمائدین اور
بچوں کے والدین نے شرکت کی۔واک گورنمنٹ سنیٹینل ماڈل سکول سے شروع ہوکر شاہی بازار سے ہوتی ہوئی گورنمنٹ پرائیمری سکول چترال پہنچی۔جہاں مختصر اور سادہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،ال پرائمیری ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع چترال کی طرف سے مہمانوں کو چترال کے روایتی تحفے چترالی ٹوپی پیش کی گئی۔ال پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن کی طرف سے نئے داخل ہونے والے بچوں کو بستے بھی دیے گئے۔جبکہ ڈسٹرک ناظم اور ڈی ای او نے چند بچوں کو مختلف سکولوں کی داخل وخارج رجسٹر میں اپنے ہاتھوں سے داخل کروا کر مہم کا افتتاح کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

یہ خبر بھی پڑھیں

دھڑکنوں کی زبان ……کیا اس محفل میں بھی ہماری باتیں ہوتی ہیں؟

کیا اے سی لگے کمرے میں بیٹھے ہوئے بڑے بڑے تعلیم یافتہ اور ڈگری یافتہ …

اترك تعليقاً