Chitral Express

Chitral's #1 Online News Website in Urdu | Politics, Sports, Islam

چترال،حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کو شش کی گئی ۔ تو عدالت جانے پر مجبور ہوں گے ۔امیدوار یونین کونسل سکرٹریز

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) سینکڑوں امیدوار یونین کونسل سکرٹریز نے خبر دار کیا ہے ۔ کہ چترال میں میرٹ کی بنیاد پر اگر تقرریاں نہیں کی گئیں ۔ تو اس کے انتہائی خطرناک نتائیج نکلیں گے ۔ چترال کے کئی امیدواروں نے کہا ہے کہ سیکرٹریز کے پوسٹوں کیلئے لئے گئے این ٹی ایس ٹسٹ کے پراسس سے امیدواروں کو گزارنے کے بعد صوبائی سطح پر شارٹ لسٹ مشتہر کئے جانے چاہیے تھے ۔ لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔ اور ضلعی سطح پر کرپشن کے دروازے کھلے چھوڑ دیے گئے ہیں ۔ جو کہ میرٹ کی دھجیاں اُڑانے کی قبل از وقت تیاری کے زمرے میں آتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا ہے ۔ کہ چترال انتظامیہ نے اب تمام امیدواروں کا انٹر ویو لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے ۔ کہ این ٹی ایس ایک بے معنی اور امیدواروں کو ٹرخانے کا ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا ۔ جس پر چترال کے سینکڑوں نوجوانوں کا وقت اور سرمایہ ضائع کیا گیا ۔ اور عید کے موقع پر ماہ رمضان کے آخری دنوں میں جبکہ گرمی اپنے آخری حدوں کو چھو رہی تھی ۔ این ٹی ایس کیلئے پشاور جانے پر مجبور کیا گیا ۔ انہوں نے خبردار کیا ۔ کہ اقرباء پروری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اور امیدواراس کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی ضلعی حکومت قائم ہو چکی ہے ۔ ضلع ناظم چترال کو ضلعی حکومت کے سربراہ ہونے کے ناتے ہر حال میں میرٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ اگر اایسا نہ کیا گیا ۔ تو یہ سمجھا جائے گا ۔ کہ ضلع میں اقرباء پروری اور ناانصافی کی بنیاد نو منتخب ضلعی حکومت نے مزید فروغ دی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس سے قبل بارڈر پولیس کی بھرتیوں میں بھی بے ضابطگیاں کی گئیں ۔ جس میں بعض سیاسی افراد نے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا ۔ اور غیر قانونی اقدامات کو سپورٹ کرکے حقداروں کے ساتھ نا انصافی کی گئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس مرتبہ بھی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کو شش کی گئی ۔ تو عدالت جانے پر مجبور ہوں گے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔