کمرشل اشتہارات/ اعلانات
صفحہ اول | تازہ ترین | حرم شریف میں کھڑی کرین پر آسمانی بجلی گری

حرم شریف میں کھڑی کرین پر آسمانی بجلی گری

Struck By Lightning On The Crane Standing In Makkahحرم شریف میں کرین گرنے کے باعث اب تک 107 عازمین حج شہید ہو چکے ہیں جبکہ 230 سے زائد عازمین زخمی بھی ہیں اور اب کرین گرنے کی اصل وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ جب وہ خانہ کعبہ کا طواف مکمل کر چکے تو کچھ دیر پہلے شروع ہونے والا طوفان اچانک شدت اختیار کر گیا اور تیز طوفانی ہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسی دوران بجلی چمکی اور مقام ابراہیم کے عقب میں کھڑی کرین پر گری جو معذور عازمین حج کے طواف کیلئے مخصوص جگہ پر جا گری۔ مندرجہ بالا تصاویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز طوفان کے دوران اچانک آسمانی بجلی کرین کی کی جانب لپکتی ہے اور پھر کرین حرم شریف کے صحن میں آ گری جس کے نتیجے میں 107سے زائد عازمین حج شہید اور 230 سے زائد عازمین زخمی ہوئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

یہ خبر بھی پڑھیں

دھڑکنوں کی زبان ……کیا اس محفل میں بھی ہماری باتیں ہوتی ہیں؟

کیا اے سی لگے کمرے میں بیٹھے ہوئے بڑے بڑے تعلیم یافتہ اور ڈگری یافتہ …

اترك تعليقاً