حرم شریف کرین حادثے میں ایک پاکستانی اور 25بنگلہ دیشی شہید10بھارتی شہری شہید ، وزیر مذہبی امور کی تردید – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | تازہ ترین | حرم شریف کرین حادثے میں ایک پاکستانی اور 25بنگلہ دیشی شہید10بھارتی شہری شہید ، وزیر مذہبی امور کی تردید

حرم شریف کرین حادثے میں ایک پاکستانی اور 25بنگلہ دیشی شہید10بھارتی شہری شہید ، وزیر مذہبی امور کی تردید

Haram Sharif Bangladesh Crane Accident Killed 25 Pakistani And 10 Indian Civilians, Minister For Religious Affairs Denied

مکہ مکرمہ حرم شریف میں کرین حادثے میں ایک پاکستانی شہری بھی شہید ہوا ہے۔جبکہ 56زخمی  ہونے کےاطلاعات ہیں۔زخمی ہونے والوں میں سوات،کوہاٹ اورپشاور کے شہری بھی شامل ہیں،ڈان نیوز کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیرمنصور الحق نے تصد یق کی ہے کہ حادثے کے دوران ایک پاکستانی شہری بھی شہید ہوا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 25بنگلہ دیشی اور 10بھارتی افراد شہید ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب وزیر مذہبی امور سردار یوسف نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں شہید یا زخمی ہونے والوں کی قومیت سے متعلق پتہ نہیں چل سکا اور ابھی تک کسی بھی پاکستانی کے شہید یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک ایک لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب جا چکے ہیں اور چند ہزار ہی پاکستان میں ہیں۔ حادثے کے بعد سعودی عرب میں موجود حج مشن سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

صوبے میں جاری عوامی فلاح کے اہم منصوبوں کو مکمل کرنا حکومت کی ترجیح ہے.وزیراعلیٰ محمود خان

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری عوامی فلاح کے ...

اترك تعليقاً


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔