fbpx

پیڈو کے ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے زیر اہتمام مختلف مقامات میں بجلی گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں تھرڈ ڈائیلاگ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پیڈو کے ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے زیر اہتمام مروئے پائین میں 50کلوواٹ ، کوغذی میں دومقامات پر50اور 25کلوواٹ پیدواری گنجائش کے حامل بجلی گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں تھرڈ ڈائیلاگ منعقد ہوئی جس میں پراجیکٹ ڈائرکٹر محمد درجات، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائرکٹر انجینئر ضیاء اللہ، انجینئر فہیم الجلال اور سوشل آرگنائزر نورالدین نے دونوں مقامات پر کمیونٹی کو تمام قواعد وضوابط سے آگاہ کیا جس کے بعد سائٹ پر کامpede j کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کمیونٹی پر واضح کردیاکہ اس پراجیکٹ کے تحت تمام پاور پراجیکٹ انتہائی اختیاط اور جانفشانی کے ساتھ اور بروقت پایہ تکمیل کو پہنچائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے طول وعرض میں آبی وسائل سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے موجودہ پراجیکٹ صوبائی حکومت کا ایک تحفہ ہے اور مروئے اور کوغذی کے علاقے بھی ان میں شامل ہیں۔ اس موقع پر مروئے میں کمیونٹی لیڈر عبدالغفار اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

إغلاق