fbpx
تازہ ترین

ضلع غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع اور چترال کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشز کے نمایندہ وفود کا ایک افتتاحی اجلاس

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) سماجی شعبے کی بہتری اور ترقی میں گذشتہ دو عشروں سے گلگت بلتستان اور چترال میں کردار ادا کرنے والے لوکل سپورٹ آرگنائزیشنزنے اپنی خدما ت حکومتی تعاون سے مزید بہتر اور فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کے تحت ترقی LSOکے وہ اہداف حاصل کئے جا سکیں ۔ جو گلگت بلتستان اور چترال کے لوگوں کیلئے اشد ضروری ہیں ۔ اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع اور چترال کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشز کے نمایندہ وفود کا ایک افتتاحی اجلاس ضلع غذر کے ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں ہوا ۔ جس میں مستقبل میں سماجی بہبود کے ان اداروں کے کاموں کو حکومتی سطح پر باہمی تعاون اور رابطہ کاری کے تحت آگے لے جانے سے متعلق مختلف پہلووں پر تفصیل سے بحث ہوئی ۔ اور اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز اور حکومتی سطح پر عوام کیلئے کئے جانے والے ترقی کی کوششوں کو یکجا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اور ایک مربوط حکمت عملی اور باہمی مضبوط رابطہ کاری کے تحت کام کرتے ہوئے گلگت بلتستان اور چترال کے عوام کے مسائل زیادہ بہتر طریقے سے حل کئے جاسکتے ہیں ۔ مشتر کہ وفد کے ارکان اپنے پانچ روزہ پروگرام میں مختلف اضلاع کے اعلی حکام سے ملیں گے۔ اور اس حوالے سے اپنے خیالات پیش کریں گے ۔ وفد گلگت بلتستان کے وزیر اعلی ، اسپیکر جی بی اسمبلی اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کرے گا ۔اس وفد میں چترال سے ( سی سی ڈی این ) چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے چیرمین محمد وزیر خان کی سربراہی میں سات رکنی ٹیم شامل ہے ۔ جو چترال کی نمایندگی کر رہاہے ۔ واضح رہے ۔ کہ چترال اور گلگت بلتستان میں 76 لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز زندگی کے تمام شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ جن کے ساتھ 2111مرد تنظیمات 1801خواتین تنظیمات ،303یوتھ اور405سول سوسائٹی تنظیمات رجسٹرڈ ہیں ۔ اور مجموعی طور پر ایک لاکھ چوراسی ہزار (184000)مرد خواتین ممبرز اس نیٹ ورک کے ساتھ وابستہ ہیں ۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق