fbpx

سابق صدر پرویز مشرف کا نام بھی ای سی ایل سے نکالے جانے والے افراد میں شامل ہے

بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام بھی ای سی ایل سے نکالے جانے والے افراد میں شامل ہے، سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے ان کا بیرون ملک علاج ناگزیر ہے۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ای سی ایل سے متعلق نئی پالیسی کے تحت خارج کیے جانے والے 65ہزار افراد کی فہرست میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام بھی شامل ہے ۔واضح رہے کہ 80ءکی دہائی میں شامل کیے جانے افراد اب بھی بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔ یاد رہے کہ تین روز قبل سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ سامنے آئی جس میں کہاگیاہے کہ سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی نے کام کرنا چھوڑ دیاہے جس کے علاج کیلئے بیرون ملک جانا ناگزیر ہوگیاہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مشینری دستیاب نہیں جس سے سابق صدر کا آپریشن ہوسکے اس لئے انہیں ایسے ملک میں علاج کے لئے بھیجا جانا ضروری ہے جہاں سہولیات میسر ہوں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی کمر اور بائیں ٹانگ میں درد شدید ہوگیا ہے جس کے باعث ان کا علاج ناگزیر ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے پرویز مشرف پر درج سنگین مقدمات کے باعث ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگارکھی ہے۔انہیں اپنی والدہ کی تیمارداری کے لئے بھی بیرون ملک نہیں جانے دیا گیا تھا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

إغلاق