Chitral Express

Chitral's #1 Online News Website in Urdu | Politics, Sports, Islam

کمانڈنٹ چترال کی الوادعی تقریب، ادبی وثقافتی تنظیمات کے نمائندگی چترال یوتھ کلب کے جنرل سکرٹری فنکار انصار نغمانی نے کی

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ دنوں چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈر نعیم اقبال کے اعزاز میں چترال سکاؤٹس کی طرف سے الوادعی پارٹی دیاگیا۔جس میں چترال کے مختلف اداروں کے سربراہان ،سول سوسائٹی کے افراد اور فوجی افسران نے شرکت کی۔چترال سکاؤٹس کی طرف سے بریگیڈیرنعیم اقبال کے اعزاز میں دئیے گئے اس پارٹی میں چترال کے ادبی وثقافتی تنظیمات کے نمائندگی چترال یوتھ کلب کے جنرل سکرٹری وچترال کے نوجوان فنکار انصار نغمانی نے کیا۔اس کے علاوہ چترال کے مزاحیہ فنکاروں منورشاہ ،جبار،محی الدین،افسر علی اور توکل نے مزاحیہ خاکے پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کئے۔ثقافتی پروگرا م رات گئے تک جاری رہا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔