چیلسی نے آرسنل کو ہرا کر پریمئیر لیگ میں قدم جما لیے

انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن کلب چیلسی نے لندن میں اپنے روایتی حریف آرسنل کو دو صفر سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔

آرسنل کے خلاف میچ سے پہلے پریمیئر لیگ میں کھیلےگئے پانچ میچوں میں سے چیلسی صرف ایک میں ہی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکا تھا اور آخری میچ میں اسے ایورٹن کے ہاتھوں تین صفر سے شکست ہوئی تھی۔

یہ 1986 کے بعد سے چیلسی کا پریمیئر لیگ میں بدترین آغاز تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس ابتدائی پانچ میں سے تین میچ ہارنے والی چیلسی کی ٹیم گذشتہ سیزن میں اپنے کل 38 میچوں میں سے صرف تین میچ ہاری تھی۔

چیلسی کی طرف سے پہلا گول دوسرے ہاف میں 53ویں منٹ میں دفاعی کھلاڑی ڈرک زوما نے فیبریگاس کے خوبصورت کراس پر ہیڈر سے کیا۔

ڈرک زوما کو چیلسی کے کپتان جان ٹیری کی جگہ ٹیم میں جگہ دی گئی تھی اور ڈرک ہیپی زوما مینیجر جوزے میرینو کے اعمتاد پر پورے اترے۔

آرسنل کےدفاعی کھلاڑی گیبریل کو ڈیاگو کوسٹا کو لات مارنے کی پاداش میں میدان سے نکال دیا گیا

آرسنل کو اس وقت پہلا دھچکا لگا جب اس کے نوجوان دفاعی کھلاڑی گیبریل کو چیلسی کے سٹرائیکر ڈیگو کاسٹا کے ساتھ جھگڑے کرنے کی پاداش میں ریڈ کارڈ دکھا کرگراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر میچ برابری کی بنیاد پر ختم ہوا تھا لیکن ماہرین کے خیال میں ریفری کو ڈیاگو کوسٹا کو بھی ریڈ کارڈ دکھا کر کھیل سے نکال دیا جاہیے تھا کیونکہ جھگڑا کوسٹا نے شروع کیا تھا۔

بدقسمتی نےدوسرے ہاف میں بھی آرسنل کا پیچھا کیا۔ مڈفیلڈر سانتی کزولا ایک ہی میچ میں دوسری بار پیلا کارڈ دکھائے جانے کے بعد میدان سے نکال دیے گئے۔

ماہرین کے مطابق آرسنل کو دو کھلاڑیوں کی کمی چیلسی کو میچ باآسانی جیتنےمیں مددگار ثابت ہوئی۔ میچ کے آخری لمحات میں ایڈن ہیزارڈ نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔

چیلسی کے مڈفیلڈر سیسک فیبریگاس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

چیلسی کے مینیجر جوزے میرینیو نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں آرسنل کے خلاف فتح کو اہم قرار دیا اور کہا چیلسی کی ٹیم اپنے مخصوص کھیل کی طرف واپس آ رہی ہے۔

جوزے میرینیو نے ڈیاگو کاسٹا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹا نے میچ ایسے کھیلا ہے جیسے ایسے میچوں کو کھیلنا چاہیے۔

آرسنل کے مینیجر آرسنی وینگر نے چیلسی کے سٹرائیکر ڈیاگو کوسٹا کے رویے کو گھناوناً قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے آرسنل کے دفاعی کھلاڑی کیشنلی کو تین بار ہٹ کیا اور وہ حیران ہیں کہ وہ سزا سے سے کیسے بچ گیا۔ آرسنی وینگر نے کہا کہ ڈیاگو کوسٹا کا رویہ ’ناقابل قبول‘ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔