قومی فٹ بالر کلیم اللہ کا امریکی تعلیمی ادارے سے معاہدہ ٗ ادارہ چمن میں سکول قائم کریگا

نیویارک (نیٹ ڈیسک )امریکہ میں پروفیشنل لیگ کھیلنے والے پاکستانی فٹ بالر کلیم اللہ نے ایک امریکی تعلیمی ادارے سے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت یہ ادارہ کلیم اللہ کے آبائی شہر چمن میں سکول قائم کرے گا۔کلیم اللہ نے سان فرانسسکو سے ایک برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس تعلیمی ادارے کے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سکولز موجود ہیں اور اب وہ ان کے شہر چمن میں بھی سکول قائم کرنا چاہتا ہے جس کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی اور وہاں آئندہ سال سے تعلیم شروع ہوجائے گی۔کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ ان کی دیرینہ خواہش رہی ہے کہ ان کا شہر بھی تعلیم اور کھیل کی بنیادی سہولتوں کے ساتھ نمایاں نظر آئے۔کلیم اللہ جو سان فرانسسکو کے کلب سیکرامینٹو ری پبلک کی نمائندگی کر رہے ہیں اس بات پر بہت خوش ہیں کہ یہاں کھیلتے ہوئے انھیں بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے اور ان کے کھیل کو کافی سراہا گیا ہے۔کلیم اللہ نے کہا کہ انھوں نے امریکہ میں کھیلتے ہوئے یہ پیغام دینے کی بھی کوشش کی ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی امن پسند لوگ ہیں۔امریکی کلب میں آنے سے قبل کلیم اللہ نے گذشتہ برس کرغستان کے کلب ڈورڈئی کی نمائندگی کی تھی اور ان کے 18 گول نے کلب کو لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔کلیم اللہ پاکستانی فٹ بال کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں۔ ڈورڈئی نے ان سے ایک لاکھ ڈالرز کے عوض دو سالہ معاہدہ کیا تھا۔کلیم اللہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انگلش فٹ بال لیگ ان کی اصل منزل ہے اور وہ اپنے بہترین کھیل سے انگلش فٹ بال لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔