Chitral Express

Chitral's #1 Online News Website in Urdu | Politics, Sports, Islam

سکول آف نالج اینڈ سائنس میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) سکول آف نالج اینڈ سائنس سینگور میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں سکول کی ہال میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ ڈائریکٹر سکول آف نالج اینڈ سائنس مولانا عبد الکریم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ پہلے نشست میں تقریب کی صدارت مس آسرا امان نے کی جبکہ دوسرے نشست میں معروف ماہر تعلیم ذوالفقار احمد نے کی۔تقریب کے دوران بچوں نے تلاوت، حمد، نعت شریف، ملی نغمہ، خاکہ، ڈرامہ اور نظم کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ بچوں نے مختلف موضوعات پر خاکے اور اسٹیج ڈرامے پیش کرتے ہوئے حاضرین سے داد لی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالکریم نے کہا کہ ہم مقدار پر نہیں بلکہ معیاری تعلیم پر عقیدہ رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے ضلع چترال میں اپنے نوعیت کا یہ واحد اور پہلا ادارہ ہے جہاں ٹیچرز کا بائیو میٹرک نظام اور سی سی کیمروں سے حاضری لگائی جاتی ہے اور ان کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکول میں مانٹیسری، جونئیر، سینئر ون اور ٹو کلاس لگتے ہیں جس میں بچوں کو جدید تعلیمی سامان سے جدید تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے پڑھایا جاتا ہے تاکہ بچے پڑھائی میں دلچسپی لے اور سبق کو بوجھ نہ بلکہ زندگی کا مقصد سمجھے۔انہوں نے کہا کہ سکول کو اس مقصد اور نظریے کے تحت کھولا گیا کہ یہاں سے بڑے بڑے لیڈر پید ا ہو اور آگے جاکر ملک و قوم کا خدمت کرے۔ یہی وجہ ہے کہ سکول میں اعلےٰ تعلیم یافتہ سٹاف کو رکھا گیا ہے اور بعض استانیوں کی نہایت معیاری تعلیمی اداروں میں تربیت کی گئی ہے۔تقریب کے دوران سکول کی پرنسپل مس اسرا امان اور کو آرڈینیٹر محمد اسلم نے خصوصی انعام حاصل کیا۔بعد میں مڈ ٹرم امتحان میں اعلےٰ پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ جبکہ ہوم ورک کی بروقت تکمیل اور پروگرام کے دوران حسن کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔