Chitral Express

Chitral's #1 Online News Website in Urdu | Politics, Sports, Islam

اسلام آباد : عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی کی افواہیں، ریحام خان بھی بول اُٹھیں

اسلام آباد(نیٹ ڈیسک) پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کی شادی ٹوٹنے کی خبر گذشتہ رات سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے. گذشتہ رات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عارف نظامی کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا تھا عمران خان اور ریحام خان کی ازدواجی اندگی میں دراڑ پڑ چکی ہے جس کی تردید ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی. تاہم اب ریحام خان کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے . ریحام خان نے سخت الفاظ میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز میں اخلاق سے گرے لوگ شو ہوسٹ کرکے ملک کے اخلاقی زوال کے ذمہ دار لوگوں کو مدعو کرتے ہیں. ان کا کہنا تھا ک ایک مرتبہ پھر سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ اس قوم کو عمران خان جیسے سمجھدار اور سلجھے ہوئے لیڈر کی ضرورت ہے. ریحام خان کا کہنا تھا کہ عوام کو نیا پاکستان دینے کے لیے عمران خان اور میں نے جو راستہ اختیار کیا ہے ہم اسے نہیں چھوڑیں گے.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.