Chitral Express

Chitral's #1 Online News Website in Urdu | Politics, Sports, Islam

آصف زرداری کا شریک چیئرمین کے عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ ، تمام اختیارات بلاول کو منتقل ہونگے

اسلام آباد(نیٹ ڈیسک)آصف زرداری کا پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہونے ، سرپرست اعلیٰ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پارٹی کے تمام اختیارات بھی بلاول بھٹو کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلے پیپلزپارٹی کے دبئی میں 2 روز جاری رہنے والے اجلاس میں کئے گئے ہیں۔ دبئی اجلاس میں پارٹی رہنمائوں کی اکثریت نے بھی ان فیصلوں کی حمایت کر دی ہے ، ان فیصلوں کی حتمی منظوری سی ای سی کے اجلاس میں لی جائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری 30نومبر کو یوم تاسیس پر پارٹی کی آئندہ پالیسی کا اعلان کرینگے ، پیپلزپارٹی نے ایوانوں سے کسی صورت مستعفیٰ نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو ختم کر کے پارٹی کو اصل شکل میں بحال کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔ پارلیمنٹرین کو اصل پیپلزپارٹی میں ضم کرنے کے لیے تکنیکی اور قانونی تقاضے جلد پورے کیے جائیں گے

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.