حج کے موقع پر خواتین کے بھیس میں مکہ المکرمہ داخل ہونے کی کوشش میں سینکڑوں افراد پکڑے گئے – Chitral Express

کمرشل اشتہارات/ اعلانات

صفحہ اول | عالمی حالات | حج کے موقع پر خواتین کے بھیس میں مکہ المکرمہ داخل ہونے کی کوشش میں سینکڑوں افراد پکڑے گئے

حج کے موقع پر خواتین کے بھیس میں مکہ المکرمہ داخل ہونے کی کوشش میں سینکڑوں افراد پکڑے گئے

مکہ المکرمہ(نیٹ ڈیسک)حج کے موقع پر خواتین کے بھیس میں مکہ المکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش میں سینکڑوں افراد پکڑے گئے ۔ سعودی اخبار عرب نیوز کے مطابق کمانڈر حج فورسز میجر جنرل عبدالعزیز بن ال سو یولی نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کے لباس میں ملبوس افراد کو مکہ المکرمہ اور دیگر مقدس مقامات میں داخلے کی کوشش کے دوران مختلف چیک پوائنٹس پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مقامی میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 36ہزار سے زائد گاڑیوں پر مشتمل تقریباََ ایک لاکھ 23ہزار 950افراد کو حج کے اجازت نامے نہ ہونے پر مقدس جگہ ماشیر میں داخلے سے روکتے ہوئے واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ کمانڈر حج فورسز مکہ المکرمہ میجر جنرل عبدالعزیز بن ال سو یولی نے مزید کہا کہ حراست میں لئے گئے تمام افراد کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے پانچ جعلی حج دفاتر پکڑنے کا بھی دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ حج کے اجازت نامے نہ ہونے والے 200سے زائد افراد کے فنگر پرنٹس لے لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگوںنے دھوکہ دہی کے نئے طریقے کے تحت خواتین کا لباس پہن کر مکہ المکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کی سخت نگرانی کے باعث ایسی کئی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔کمانڈر حج فورسز مکہ المکرمہ نے مزید کہا کہ رواں سال 58جعلی حج دفاتر اور ان کو چلانے والے لوگوں کی نگرانی کی جا تی رہی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

اترك تعليقاً


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔