چترال کے طول و عرض میں عید الاضحی انتہائی ادب و احترام سے منایا گیا

چترال ( نمایندہ چترال ایکسپریس ) چترال کے طول و عرض میں عید الاضحی انتہائی ادب و احترام سے منایا گیا ۔ شاہی مسجد چترال،جامع مسجد شاہی بازار،جامع مسجد ریحانکوٹ،جامع مسجد،ژانگ بازار،جامع مسجد ریحانکوٹ ، جامع مسجد بونی ، جامع مسجد تورکہو ، جامع مسجد وریجون ، جامع مسجد گرم چشمہ ، بلال مسجد دروش اور کرنل مراد اسٹیڈیم میں عید کے اجتماعات ہوئے۔ شاہی مسجد چترال میں مولانا خطیب خلیق الزمان نے نماز عید پڑھائی۔ عید کا سب سے بڑا اجتماع حسب روایت ایون عیدگاہ میں منعقد ہوا ۔ جس میں ایون بروز ، بمبوریت رمبور اور اطراف کے علاقوں کے ہزاروں فرزندان توحید نے عید کی نماز معروف عالم دین مولانا کمال الدین کی امامت میں ادا کی ۔ اس موقع پر بریر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ندیر حسین نے کالاش مذہب ترک کرکے اسلام قبول کیا ۔ مولانا کمال الدین نے کلمہ پڑھایا ۔ اور اُن کے لئے دین اسلام میں استقامت اور کامیابی کیلئے دعا کی ۔ ندیر حسین سکول کا طالب علم ہے ۔ جنہوں نے اسلام قبول کیا ۔ عید گاہ میں موجود ہزاروں افراد نے نو مسلم کو مبارکباد دی ۔ قبل ازین مولانا کمال الدین نے عید کے خطبے کے دوران اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے ۔ جس نے خالق کائنات کی طرف سے اپنے لخت جگر حضرت اسماعیل کو قربان کرنے کا حکم بجا لایا۔ اللہ کی طرف سے اپنے برگزیدہ پیغمبر کا یہ سب سے بڑا امتحان تھا ۔ جس میں آپ کامیاب رہے ۔ اور اللہ پاک کوآپ کی یہ قربانی ایسی پسند آئی کہ تا قیامت امت محمدیہ کیلئے اس سنت کو زندہ رکھنے کا حکم فرمایا۔ مولانا کمال الدین نے کہا ۔ کہ اسلام خواتین کے جائز نقل و حرکت کا مخالف نہیں ہے ۔ لیکن موجودہ دور میں خواتین کی بلا ضرورت گھروں سے نکلنے کا عمل عام ہو گیا ہے ۔ اور موبائل کے غیر ضروری استعمال نے معاشرے میں کئی برائیوں کوجنم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمیں اجتماعی طور پر بطور مسلمان ان برائیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کو شش کرنی چاہیے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔