fbpx
تازہ ترین

سانحہ منٰی کے لواحقین کو مفت عمرہ پر بھیجنے اور امدادی پیکج کا اعلان

اسلام آباد(نیٹ ڈیسک)سانحہ منٰی کے فوکل پرسن طارق فضل چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے اور حج مشن ختم ہونے کے بعدہر شہدا کے دو سے تین لواحقین کو سرکاری خرچ پر عمرے پر بھیجا جائے گا تا کہ لواحقین سعودی عرب میں مدفون اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتح خوانی بھی کرسکیں ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ منٰی میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کو حکومت کی جانب سے دو لاکھ فی کس امداد دی جائے گی ۔زخمیوں کی پاکستان آمد پر حکومت کی جانب سے علاج معالجے کے اخراجات اٹھا ئے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ228لاپتہ افراد کا رابطہ ان کے پیاروں سے کروا دیا گیا ہے ۔باقی 63لاپتہ افراد کو پیاروں سے ملانے کے لیے سعودی عرب میں موجو د پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کام کررہے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق