تحریک انصاف کے جلسے سے انتظامیہ پریشان، ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیٹ ڈیسک) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 4 اکتوبر کو ہونے والے جلسے سے انتظامیہ پریشان ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کے لئے کنٹینرز لگا کر ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر تحریک انصاف نے ریڈ زون میں جلسہ کرنے کا اپنا فیصلہ نہ بدلا تو 2 اکتوبر سے نادرا چوک، سرینا چوک اور مارگلہ روڈ کے ساتھ ساتھ ریڈ زون میں داخل ہونے کے تمام راستے سیل کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو ڈی چوک میں جلسہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی اگر جلسہ کی جگہ بدلنا چاہتی ہے تو پھر اسے نیا این او سی لینا ہو گا۔ جلسہ سے قبل تمام شرائط پوری کرنا لازم ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔