کمرشل اشتہارات/ اعلانات
صفحہ اول | تازہ ترین | ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام ( اے وی ڈی پی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیرمین سیف اللہ جان کالاش کی زیر صدارت آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران سابق ڈی او ایجوکیشن قاضی محمد عابد، محمد ابراہیم ، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال رحمت الہی ، مہترجو عنایت الرحمن ، قاری خیرات اللہ ، برات خان ، اقبال شاہ، زرتاج بیگم، منیجر وزیرزادہ ا ور اکاؤنٹنٹ فضل امین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں انٹر نیشنل ادارہ کنسرن ورلڈ وائڈ کے ریپیڈ فنڈ کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ پائپ لائنوں کے دس منصوبوں کی بحالی کے سلسلے میں کام کے آغاز کیلئے انتظامات کو آخری شکل دی گئی ۔ جن پر مجموعی طور پر ایک کروڑ اکیس لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ ان پائپ لائینوں کی بحالی سے ایون ، بمبوریت ، بریر اور رمبور کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگی ۔ واضح رہے ۔کہ کنسرن ورلڈ وائڈ کے ریپیڈ فنڈ سے انجام پانے والے یہ پہلے منصوبے ہیں ۔ جو مقامی معاون ادارہ اے وی ڈی پی کے اشتراک سے انجام پائیں گے ۔ اجلاس میں یو ایس ایڈ کی طرف سے کلچر پراجیکٹ کی منظوری کو بھی خوش آیند قرار دیا گیا ۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے ہندوکُش کی وادی کے قدیم ترین کالاش قبیلے کی زبان کو محفوظ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اور کالا ش کلچر کی ڈاکومنٹری بنانے کے ساتھ ساتھ لوک گیت اور کہانیوں کو کتابی شکل دی جائے گی ۔پراجیکٹ میں کالاش فیسٹولز ، تہذیب و تمدن ، معاملات اور کلچر کے تمام شعبوں کاا حاطہ کیا جائے گا ۔ اور اس کی تشہیر کی جائے گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

یہ خبر بھی پڑھیں

دھڑکنوں کی زبان ……کیا اس محفل میں بھی ہماری باتیں ہوتی ہیں؟

کیا اے سی لگے کمرے میں بیٹھے ہوئے بڑے بڑے تعلیم یافتہ اور ڈگری یافتہ …

اترك تعليقاً