الخیرفاؤنڈیشن کی طرف سے چترال میں قربانی کے گوشت تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)الخیرفاؤنڈیشن پاکستان خیبرپختونخوا نے عیدالاضحی کے موقع پر لاکھوں روپے کی مالیت کی تقریباً 120جانوروں کی قربانی کرکے گوشت ریشن ،ایون،پریت ،سن لشٹ اورمختلف علاقوں کے متاثرین سیلا ب ،افغان مہاجرین اور مستحقین میں تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر الخیرفاؤنڈیشن کے صوبائی منیجرفیصل عرفان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ الخیرفاؤنڈیشن پاکستان نے چترا ل سمیت ملک کے مختلف اضلاع قربانی کرکے گوشت متاثرین سیلاب،افغان مہاجرین اورمقامی مستحقین میں تقسیم کردیا۔انہوں نے قربانی کے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قربانی کے جانوروں کے گوشت اور خون نہیں پہنچتے بلکہ تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی عنایات پر اظہار تشکر کے طور پر اپنے حلال مال میں سے اللہ کا قرب حاصل کرنے کیلئے اللہ کی راہ میں قربانی کرنا، قربانی کی فضیلت بہت زیادہ ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ فلسفہ قربانی یہ بھی ہے کہ خدائے بزرگ و برتر کی رضا کیلئے ہر کام کرجانا اپنی قیمتی سے قیمتی شے کو ایک لمحے سے بھی پہلے اس کے حضور قربان کر دینا قربانی کا مقصد رب ذوالجلال کو راضی کرنا ہے اس کی اطاعت کرنا ہے اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہے نہ کہ دنیاوی شان و شوکت کہ لوگوں پر اپنی دولت کا رعب ڈالا جا سکے۔ اس موقع پر چترال کے متاثرین نے الخیرفاؤنڈیشن کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ الخیرفاؤنڈیشن پاکستان سیلاب کے فوراً بعدچترال پہنچ کرمتاثرین میں خیمے فوڈ اور نان فوڈ پیکج انتہائی شفاف طریقے سے تقسیم کئے ۔اوراُمیدرکھتے ہیں کہ ائندہ بھی متاثرین چترال کے ساتھ اُن کا خصوصی تعاون جاری رہے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔