حکمرانوں کیلئے صرف پنجاب پاکستان ہے جسکی وجہ سے بلو چستان سمیت دیگر صوبوں کی وفا ق اور پنجاب کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے ،عمران خان

لاہور(آن لائن) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے لاہورکی ضمنی انتخابی مہم میں بھر پور شر کت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خوف ہے(ن) لیگ لاہور کے ضمنی انتخابات سے بھی بھاگ نہ جائے ‘الیکشن کمیشن اور (ن) لیگ میں آج بھی مک مکاؤ ہے میں ابھی ہی کیسے کہہ دوں کہ ضمنی انتخابی نتائج کو قبول کر وں گا ؟(ن) لیگ کے وزراء نے الیکشن ٹر یبونل کے سر براہ کاظم ملک کو دھمکیاں دیں اور انکو عہدے سے ہٹادیا ‘نندی پورا بہت بڑا فراڈ ہے اسکا آڈٹ ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے کروایا جائے‘ حکمرانوں کیلئے صرف پنجاب پاکستان ہے جسکی وجہ سے بلو چستان سمیت دیگر صوبوں کی وفا ق اور پنجاب کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے‘‘تحر یک انصاف کے ٹائیگرز بھی الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ ہوں (ن) لیگ کو کسی صورت دھاندلی نہیں کر نے دیں گے‘پاکستان کی فوج صرف پاکستان کیلئے ہے‘ ‘نیویارک میں دنیا ’’مودی‘‘کے آگے پیچھے گھوم رہی ہے نوازشر یف پر کسی کی توجہ نہیں ‘دنیا کہتی ہے ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں کیا دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کا مقدر بن چکی ہے ؟تحر یک انصاف بھاری اکثر یت سے ضمنی انتخابات میں کا میابی حاصل کر یگی ‘شر یف برداران نے350کروڑ کے بنکوں کے مقر وض ہونے کے باوجود الیکشن لڑتے ہیں انکو کوئی نہیں روکتا ‘ہم ملک میں کرپٹ انتخابی نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر دو نمبر لوگ ہی پیسہ بنانے کیلئے اسمبلیوں میں آتے رہیں گے ‘عام انتخابات میں (ن) لیگ نے جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس خلیل الر حمن اور الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ دھاندلی کی ہے ۔ وہ بدھ کے روز لاہور آمد کے بعد تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور‘اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید ‘رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘ضمنی انتخابات کے امیدوار عبد العلیم خان ‘شعیب احمد صد یقی ‘آجاسم شر یف ‘رکن قومی اسمبلی مراد سعید سے ملاقات اور شیخوپورہ سے مسلم لیگ کے شیر اکبر خان کی قیادت میں (ن) لیگی راہنماؤں کی تحر یک انصاف میں شمولیت کے بعد پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور اور عبدالعلیم خان کے ہمراہ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھی (ن) لیگ اور الیکشن کمیشن اورپو لیس اکھٹے ہو چکے ہیں اور دھاندلی سے کا میاب ہوکر اسمبلیوں میں آنے   والے کر پشن اور لوٹ مار ہی کر یں گے اور جب تک انکی دھاندلی بے نقاب نہیں ہوگی ملک میں تبدیلی نہیں آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ضمنی انتخابات کیلئے پارٹی کے پولگ ایجنٹوں کی ٹر ینگنگ کروائی ہے (ن) لیگ کو دھاندلی کر نے میں کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اور الیکشن ٹر یبونل کو قبول کر نے کا اعلان کرتے ہوئے ہم نے فیصلوں کو تسلیم کر لیا مگر (ن) نے الیکشن ٹر یبونل کے سر براہ کاظم ملک دھمکیاں دیں اور انکے عہدوں سے فارغ کر دیا کیونکہ آنیوالے دنوں میں تحر یک انصاف کے حامد زمان اور ملک کر امت کھوکھر کے کیسوں کا بھی فیصلہ ہونیوالا تھا ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میرا مقابلہ سردار ایاز صادق سے نہیں میاں نوازشر یف سے ہے اور الیکشن کمیشن بھی (ن) لیگ کے ساتھ ہے اور دونوں کی کوشش ہوگی ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کا میابی حاصل کر یں جب ایمپائر (ن) لیگ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں میں کیسے کہہ دوں کہ ضمنی انتخابات کے جو بھی نتائج ہوں گے اس کو قبول کر یں گے ؟ہم فیصلہ قبول کر نے یا نہ کر نے کا فیصلہ وقت آنے پر کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک میں مود ی کو وی آئی پی کا پر وٹوکول مل رہا ہے اور نوازشر یف پاکستانی فوج اقوام متحد ہ کو دینے کی بات کر تے ہیں کیا پاکستانی فوج دوسرے ممالک کیلئے ہے ؟پر ویز مشرف کے دور میں فوج کو مورال نیچے آیا مگر موجودہ آرمی چیف کی وجہ سے فوج کا مورال بلند ہو رہا ہے اور اقوام متحد ہ میں فوج بجھوانے کا مطالبہ امر یکہ کی جنگ لڑ نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لودھران میں شکست کے خوف کی وجہ سے (ن) لیگ عدالت میں گئی ہے اور مجھے خوف ہے کہ کہیں (ن) لیگ لاہور سے بھی ضمنی انتخابات میں بھاگ نہ جائے ۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے راستے میں ترامیم کی وجہ سے بلو چستان اور خیبر پختونخواہ میں پنجاب اور وفاق کیخلاف انتشار میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے شر یف برداران اپنے کاروباری فوائد بھی حاصل کر نا چاہتی ہے حالانکہ اس منصوبے کے ذریعے بلو چستان کو ایک وفاق کے مزید قر یب لایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کیلئے صرف پنجاب پاکستان ہے جسکی وجہ سے بلو چستان سمیت دیگر صوبوں کی وفا ق اور پنجاب کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری میں ترامیم کی وجہ سے بلو چستان اور خیبر پختونخواہ میں پنجاب اور وفاق کیخلاف انتشار میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے شر یف برداران اپنے کاروباری فوائد بھی حاصل کر نا چاہتی ہے حالانکہ اس منصوبے کے ذریعے بلو چستان کو ایک وفاق کے مزید قر یب لایا جا سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا نصیر اللہ بابر کے دور میں جن پو لیس والوں نے سندھ میں ایم کیوایم کے خلاف آپر یشن کیا انکو ایک ایک کر کے مار دیا گیا مگر وہاں فوج اور رینجرز کے آپر یشن سے وہاں خوش ہو ئے ہیں اور خیبر پختونخواہ میں ہم نے احتساب کا شفاف نظام بنایا ہے جسکی وجہ سے احتساب والوں نے ہمارے حاضر سروس وزیر کو ہتھ کڑی لگا ئی ہے ہمیں وہاں رینجرز کے آنے کا بھی کوئی خود نہیں ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔