fbpx
تازہ ترین

سابق کمشنر انکم ٹیکس سلطان وزیرکی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع چترال کے سابق انفارمیشن سیکرٹری شاہ مراد بیگ اور کوارڈنیشن سیکرٹری ملاکنڈ ڈویژن اقبال حیات نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ سابق کمشنر انکم ٹیکس سلطان وزیرکی پیپلز پارٹی میں شمولیت پیپلز پارٹی کو چترال میں فعال بنانے کے لئے نیک فال ہے۔ اور اُمیدکی جاتی ہے کہ موصوف اپنی بہتر صلاحیتوں کو پارٹی کی مضبوطی کے لئے استعمال کرینگے۔ ان کی شمولیت سے پارٹی کی نظر یاتی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی شمولیت سے خاص کر اپر چترال میں پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں آجائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سلطان وزیر چترال میں پارٹی ورکروں کو یکجا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے سلطان وزیر کوپارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق