ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصدمیں ہرگزکامیاب نہیں ہونگے۔مولاناقاری محمدحنیف جالندھری

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)وفاق المدارس پاکستان کے ناظم مولاناقاری محمدحنیف جالندھری نے کہا ہے کہ مدارس برصغیرپاک وہندمیں صدیوں سے اسلام کی روح کے مطابق امن اور بھائی چارے کی تعلیم اور روشنی پھیلانے میں مصروف ہیں ۔آج ان مدارس کو دہشتگردی کے ساتھ نتھی کرنے کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں اور چیلنج کرتے ہیں کہ کوئی ایک بھی دہشتگردی کا واقعہ ثابت کیاجائے تو ہم مان لیں گے ۔برصغیرپاک وہندمیں علم کی روشنی پھیلانے میں انہی مدارس کا اہم کرداررہا ہے اور یہ سفرجاری وساریرہے گا ۔ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصدمیں ہرگزکامیاب نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ چترال آنا میراایک دیرینہ آرزوتھی جو آج پوراہوا۔اورمیں اس فقیدالمثال استقبال پر چترال کے عوام اور علماکرام کا تہہ دل سے شکرگزارہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال ائرپورٹ پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں شہری اور علماء کرام اپنے گران قدرمہمان کو خوش اآمدیدکہنے کیلئے موجود تھے۔استقبالیہ کمیٹی کی طرف سے مولانا ہدایت الرحمن اور قاری نسیم نے معززمہمان کو چترالی روایات کے مطابق چترالی ٹوپی اور چغہ پہنائے ۔بعدازان ایک مقامی ہوٹل میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری محمدحنیف جالندھری نے کہا کہ چترال کے لوگ دین کے ساتھ محبت کرنے والے لوگ ہیں آج ملک بھرکے مدرسوں میں چترالی علماء اورطلبہ اپنی زہانت اور صلاحیتوں کا جوہر دیکھارہے ہیں ۔اس مردم خیزسرزمین کو دیکھنے کی میری خواہش آج پوری ہورہی ہے۔معززمہمان کے اعزازمیں استقبالیہ کمیٹی کی طرف سے ظہرانہ بھی دیاگیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔