بجلی سستی ہوئی نہ لوڈشیڈنگ ختم’’وزارت پانی وبجلی اورنیپرا‘‘ نے نیا تماشہ لگا دیا

لاہور(آن لائن)اس وقت جب ملک بھر میں انرجی بحران کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں، شہری آبادی میں آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے زائد گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے بجلی کی ترسیل کرنے والے ادارے آپس میں گتھم گھتا ہیں۔ایک طرف وزارت پانی وبجلی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو خط لکھا ہے کہ بجلی سے متعلق رپورٹ کے بارے میں اعدادو شمار پیش کئے جائیں،وزارت پانی وبجلی نے خط میں مطالبہ کیا کہ غلط بلنگ کے اعدادو شمار دیے جائیں اور 70 فیصد میٹرز کو خراب قرار دینے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے جبکہ دوسری طرف یپرا نے بجلی کی طلب اور پیداوار کے درمیان شارٹ فال کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال اور لوڈ شیڈنگ جان بوجھ کر کی جاتی رہی ہے اور بجلی کا نیا میٹر سسٹم ہی ناکارہ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔