چترال میں پندرہ سال بعد جشن خزان کپ پولو ٹورنامنٹ پھر سے شروع ہو گیا ہے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں پندرہ سال بعد جشن خزان کپ پولو ٹورنامنٹ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق اور پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر شہزادہ سکندالملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سیکرٹری ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا اعظم خان کی ذاتی دلچسپی اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اُن کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے ۔ جشن خزان ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اتوار کے روز ضلع کونسل ہال میں ایک پُر وقار تقریب ہوئی ۔ جس کے بعد کھلاڑیوں کا جلوس گھوڑوں پر سوار ہو کر پولو گراونڈ پہنچا ۔جہاں ٹورنامنٹ کا با قاعدہ افتتاح ہوا۔اس موقع پر پولو گراؤنڈ چترال کو رنگ برنگی خوبصورت جھنڈیوں سے سجا یا گیا تھا ۔افتتاحی پولو میچ دیکھنے کے لئے تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔جشن خزان پولو ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 35ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ قبل ازین ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق اور شہزادہ سکندر الملک نے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر صوبائی سکرٹری سپورٹس اعظم خان کا شکریہ ادا کیا۔ اور اُن کی دلچسپی کی تعریف کی ۔اُنہوں نے پولو کھیلاڑیوں سے کہاکہ جشن بہار کے موقع پر شندور فیسٹول کی تیاری کے لئے کھیلاڑیوں نے جو کھیل کھیلے تھے اُن کے الاؤنس کے بقایا جات بھی بہت جلد ادا کئے جائیں گے جس کے لئے سیکرٹری سپورٹس نے یقین دہانی کرادی ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پولو انتہائی مہنگا کھیل ہے ۔ اور موجودہ دورمیں بھاری اخراجات کے باوجود اس کھیل کو زندہ رکھنا کھلاڑیوں کی اپنے ثقافت سے گہری وابستگی کا ثبوت ہے ۔ اس حکومت کی طرف سے اس کے فروغ اور تحفظ کیلئے مدد فراہم کرنا اشد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیکرٹری ٹورزم وسیع وژن کے مالک ہیں ۔ اور وہ صوبے اور خصوصا چترال کے ثقافتی اثاثوں کا تحفظ کرکے سیاحت کو صوبے کی صنعت کے طور پر ترقی دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جس کے بہت بہتر نتائج نکلیں گے ۔ اور چترال جیسے پسماندہ مگر کلچر سے بھر پور ضلع کے اندر بے روزگاری اور غربت میں کمی آئے گی ۔ شہزادہ سکندر الملک نے کہا ۔ کہ ٹورنامنٹ میں چترال سکاؤٹس کے تین ،چترال پولیس اور چترال لیویز کی دو دوٹیموں کے علاوہ چترال کے مختلف علاقوں کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے صوبائی سیکرٹری ٹورزم اور حکومت سے اپیل کی کہ شندور فیسٹول کیلئے کھلاڑیوں کی سیلیکشن کے سلسلے میں منعقدہ بہار ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے الاؤنس جلد ریلیز کئے جائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبے کے اعلی شخصیت ہونگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔