پیما کے زیر اہتمام دو روزہ انٹر سکولز اینڈ کالجز سائنس اینڈ آرٹ نمائش اختتام پذیر ،

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹوٹس منیجمنٹ ایسوسی ایشن (پیما) چترال کے زیر اہتمام دور وزہ انٹر سکولز اینڈ کالجز سائنس اینڈ آرٹ نمائش کامرس کالج ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ بعض سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباو طالبات نے بھی حصہ لیا۔ اور علمی ، فنی ، سائنسی ، آرٹ و غیرہ کے نمائشی ماڈل پیش کئے ۔جس کو حاضرین نے بہت سراہا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی نائب ناظم مولانا عبد الشکور تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ماہر تعلیم اور سکالر ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ، ایس پی انوسٹی گیشن شیر حسین اور محکمہ ایجوکیشن ، کالجز اور یونیورسٹی کے پروفیسرز کے علاوہ طلباو طالبات اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ تقریب سے ایگزیبیشن کے چیف آرگنائزر رحمت اللہ ، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ، اے ڈی او غزنوی ، صدر پیما وجہیہ الدین اور مہمان خصوصی نے خطاب کیا۔ مقرریں نے نمائش کے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کسی پرائیویٹ اداروں کی طر ف سے یہ اپنی نوعیت کا ایک بہترین نمائشی پروگرام تھا۔ جس میں طلبا وطالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے نمائش طلباو طالبات کی ذہن سازی کے ساتھ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بہت مدد دیتے ہیں۔ جبکہ یہی تخلیقی ذہن ملک کے معمار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چترال کے طلباو طالبات میں صلاحیتیوں کی کوئی کمی نہیں صرف ان کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ مہمان خصوصی ضلعی نائب ناظم نے ضلعی حکومت کی طرف سے اس قسم کے تعلیمی سرگرمیوں کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی۔صدر پیما وجیہ الدین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگلے سال اس سے بڑی نمائش کا اہتمام کیا جائیگا۔ انھوں نے چترال کیلئے الگ بورڈ اور یونیورسٹی کی قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چترال میں دونوں اداروں کیلئے مطلوبہ تعداد سے بھی زیادہ اسٹوڈنٹس موجود ہیں ۔ پروگرام کے اخر میں مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں نے نمائشی مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلباو طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔ سائنسی مقابلوں میں چترال ماڈل ڈگری کالج چترال اور ہاشو (وائی ڈی سی) کے طلبا ء وطالبات چھائے رہے ۔ کیمیسٹری اور کمپیوٹر سائنس میں چترال ماڈل کالج، بیالوجی میں قطیبہ پبلک سکول، کیلی گرافی ڈگری کالج، پینٹنگ میں ہاشو(وائی ڈی سی)نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ جبکہ مختلف کٹیگریز میں دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے سکولوں میں تریچمیر ماڈل سکول ، چترال ماڈل کالج، ہاشو ، آغاخان سکول، چترال پبلک سکول ، چترال نیو سٹی کالج، گرلز ہائی سکول موڑدھ اور قطیبہ سکول شامل تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔