سردرد(ہیڈک)

حکیم فضل محمد خان
فاضل طب الجراحت نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد…………

اردو زبان میں ’’سردرد‘‘اور عربی زبان میں’’صُداع‘‘انگریزی میں’’ہیڈیک‘‘یہ ایک مشہور اور معروف مرض ہے۔عام طورپر یہ مرض دماغ کی کمزوری یا خون میں سمیت شامل ہوکر دماغ میں پہنچنے سے ہوتا ہے سردرد زیادہ تردوسرے امراض میں بطور عرض یعنی دوسری بیماریوں کی ایک علامت ہے لیکن انسان کیلئے بن بلائے مہمان کی طرح ہے۔چنانچہ سردرد ضعف دماغ ضعف اعصاب ،نزلہ،بدہضمی،قبض،دانتوں کے کیڑوں ،سرپرچوٹ لگنے سے،عورتوں میں حیض کی خرابی اور اختفاق الرم وغیرہ سے اکثر اسکی شکایت ہوا کرتی ہے مگر گاہے شدید بخاروں میں بھی درد سر ہونے لگتا ہے اور بعض دفعہ اس درد سر کی وجہ سے گرمی یا سردی لگنا یا زیادہ دیر تک دماغی کام کرنے اور سرپر بوجھ رکھنے سے بھی درد سرہوسکتا ہے۔علاوہ ازیں مضبوط اور توانااشخاص کی نسبت کمزوروں اور نازک مزاجوں کو، غریبوں کی نسبت امیروں کو،محنتی لوگوں کی نسبت آرام طلب لوگوں کو اور دیہاتوں کی نسبت شہریوں کو یہ مرض اکثر ہوا کرتا ہے۔
اقسام
اگرچہ سبب کے لحاظ سے سردرد کی بہت سی قسمیں ہیں لیکن اس کی دو بڑی قسمیں ہیں۔نمبر ایک درد سراصلی نمبر دو درد سر شرکی۔
درد سر اصلی
اس درد سر کو کہتے ہیں جس کے سبب خاص دماغ میں مثلاً وہ درد سر جو ضعف دماغ کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے اور درد سر ضعف دماغی کہلاتا ہے اور کبھی نزلہ کی وجہ سے بھی درد سر ہونے لگتا ہے جو درد سر نزلی کہلاتا ہے۔اگر سردرد اصلی ہے تو اس کی علامات کچھ یوں ہیں معمولی دماغی محنت اور معمولی محرکات حتیٰ کہ معمولی شوروغل اور چیخ وپکار کو دماغ برداشت نہیں کرسکتا تھوڑی مطالعہ کرنے تھوڑا سا لکھنے اور پڑھنے سے زیادہ دیر تک جاگنے سے،سردہوا لگنے یا چند لمحات دھوپ میں چلنے پھرنے یا زور سے گفتگو کرنے سے درد ہونے لگتا ہے علاوہ ازیں یہ درد سر سر کو چھونے یا حرکت دینے سے درد زیادہ ہوتا ہے لیکن آرام سے لیٹ جانے پردرد ہلکا ہوجاتا ہے اور اگر مریض کو نیند آجائے تو درد بالکل ختم ہوجاتا ہے اگر ضعف دماغ کے ساتھ ساتھ مریض کو قبض کی شکایت بھی ہو تو اس صورت میں درد شدید ہوتا ہے وقفاً وقفاً جلدنمودار ہوتا ہے۔دردسرنزلی اصل میں درد سر ضعف دماغی کی ایک قسم ہے یہ درد سر بالعموم نزلی رطبوتوں کے بند ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
درد سر اصلی کے علاج:
مریض آرام سے بستر پر چٹ لیٹے رہے اور کسی قسم کا شور وغل نہ ہونے دیں اور درد سر کو فوراًتسکین دینے کیلئے سرپر روغن کاہو یا روغن کدو یا روغن بادام کی مالش کرے اس کے علاوہ چند قطرے ناک اور کان میں ٹپکائیں ان کے علاوہ مستقل فائدے کیلئے یہ نسخہ استعمال کرے۔
صبح: بادیان (سونف) پانج ماشہ،مغز بادام شرین سات عدد،دانہ الائچی سبز تین ماشہ پانی میں پیس کر چھان کر دو تولہ مصری ملاکر پسین لعاب بہی دانہ ۳ ماشہ،عناب ۵ دانہ شیرہ تخم کا ہو۳ ماشہ،تخم خرفہ ۳ ماشہ،عرق گاؤ زبان12تولہ میں نکال کر پسیں
درد سر شرکی
اس درد سر کو کہتے ہیں جس کی سبب کسی دوسرے عضو میں ہوتا ہے مثال کے طورپر کوئی دانت بوسیدہ ہو یا معدہ اور آنتو ں میں بدہضمی یاقبض کی شکایت ہو یا گردے متورم ہویا خواتین میں امراض رحم ہو مثلاًحیض کی کمی بیشی یا اختناق الرحم وغیرہ کی شکایت ہو تو ان وجوہات سے درد سر ہونے لگتا ہے اور موسمی بخاروں میں بھی درد سر کی شکایت ہوجاتی ہے ان سب کو درد سر شرکی کہتے ہیں۔درد سر شرکی اگرچہ ہر ایک عضو کی شرکت سے ہوسکتا ہے لیکن یہ زیادہ تر معدہ اور آنتوں کی خرابی سے ہوا کرتا ہے اور اس صورت میں قبض اور سو،ہضم یعنی بد ہضمی کی شکایت ہوا کرتا ہے جب معدہ اور آنتیں کمزور ہوتی ہیں اس صورت میں کوئی قابض اور ثقیل غذا کھائی جاتی ہے یا معدہ اور آنتوں کی قوت سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے تو یہ بخوبی ہضم نہیں ہوتی اسکا ضرر اعصاب کے ذریعے سر کے اعصاب تک پہنچتا ہے جس سے ان کو غذا پہنچتی ہے اور درد سر ہونے لگتا ہے اور جب یہ غذا معدہ اور آنتوں میں ہضم ہوجاتی ہے یا اس کو قے اور اسہال کے ذریعے خارج کردیا جاتا ہے تو سردرد رفع ہوجاتا ہے۔اگر سردرد شرکی ہے تو جس عضو کی وجہ سے درد سر ہواسکا علاج کریں ،قبض ہو تو قبض کو دور کرنا،بہرحال ضروری سمجھیں اسطرح معدہ اور آنتوں کی شترکت میں رفع قبض کے علاوہ خاص طورپر یہ خیال رکھیں کہ آئیندہ قبض نہ ہونے پائے اور اس کے ساتھ ہی ہضم کو اچھا کرنے اور معدہ کو قوی کرنے کیلئے مناسب ادویہ استعمال کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔