ٖٖایس آر ایس پی کی (پیس)پراجیکٹ کے تحت گرلزہاسٹل کا افتتاح

چترال (نمائندہ آئین) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہاہے کہ چترال میں معیاری تعلیم کے فروع کے لئے ایس آر ایس پی قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے جسے جاری رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ جدید ترقی کے لئے معیاری تعلیم کی اہمیت ناگزیر ہے۔ اتوار کے روز یورپین یونین کی مالی معاونت سے ایس آر ایس پی کی (پیس)پراجیکٹ کے تحت فرنٹئر کور پبلک سکول کے لئے نو تعمیر شدہ گرلز ہاسٹل کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دیہی ترقی کی مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں کے ساتھ اس کا تعاون جاری رہے گا۔ اس موقع پر ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد نے کہاکہ اس منصوبے کا اعلان چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعود الملک نے گزشتہ سال ایک تقریب میں کیا تھا جسے بہت جلد ہی انہوں نے عملی جامہ پہنایا جس پر تقریباً 38لاکھ روپے لاگت آئی جبکہ اس ہاسٹل کی وجہ سے اب ضلعے کے دوردراز سے تعلق رکھنے والی طالبات اب اس معیاری ادارے میں داخلہ لینے کے قابل ہوں گے ۔ چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعودالملک اپنی ناسازی طبع کے باعث افتتاحی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔ اس موقع پر چترال سکاوٹس کے ڈی۔ کیو میجر فیاض میر اور ایجوکیشن افیسر رحیم اللہ بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔