چترال سکاؤٹس 143ونگ کی جانب سے دروش میں امداد پیکج کی تقسیم

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سکاؤٹس 143ونگ نے دروش میں زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق چترال سکاؤٹس 143ونگ کی طرف سے دروش کے مختلف گاؤں جنمیں وارڈھپ،جنجریت اور بازار ایریا شامل ہیں، میں گذشتہ روز کے زلزلہ متاثرین میں امدادی پیکج تقسیم کئے گئے ۔ امدادی اشیاء خوراک کے راشن شامل ہیں۔ اس موقع پر کیپٹن طار ق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی ہدایت پر فورس کے جوان اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے مدد کے لئے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا ابھی تک انکی طرف سے 121گھرانوں کو راشن فراہم کی گئی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن طارق نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے دکھ درد میں برابر شریک ہیں۔ انہوں نے زلزلہ نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔