نیازی ایڈوکیٹ کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہیں۔ضلعی صد رپی ایم ایل (ن) چترال سید احمد خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جوانسال قانون دان اور معروف سیاسی سماجی شخصیت نیاز اے نیازی (ایڈوکیٹ) کی مسلم لہگ(ن) میں شمولیت پر صدر مسلم لیگ (ن) ضلع چترال سید احمد خان نے خیر مقدم کیا اور اُمید کا اظہار کیا کہ نیازی ایڈوکیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن)کو چترال میں فعال بنانے کے لئے اپنے تمام تر صلاحتوں کو بروئے کار لائیں گے۔نیازی ایڈوکیٹ نہ صرف سماجی کارکن ہے بلکہ سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔نیازی ایڈوکیٹ نے نوازشریف کے پروگرامات سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اور ان کی پارٹی میں شمولیت کابہترین موقع تھا اور مسلم لیگ(ن)کو ایسے متحرک لوگوں کی ضرورت ہے۔سید احمدخان نے اُمید ظاہر کی ہے کہ دیگر نوجوانان بھی نیازی ایڈوکیٹ کی پیروی کرتے ہوئے نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرینگے۔ایسی شخصیات کا ہم دلی طورپر خیر مقدم کرینگے۔اس موقع پر محمد کوثر ایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ (ن) سب ڈویژن چترال اور وی سی ناظم اور ممبر صوبائی کونسل خورشید حسین مغل بھی موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔