ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے چرون اویرکے زلزلہ زدگان میں ریلیف پیکچ تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے چرون اویرکے زلزلہ زدگان میں ریلیف پیکیج تقسیم کئے گئے جوکہ حالیہ زلزلے میں ضلعے کا سب سے ذیادہ متاثرگاؤں قرار دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عباس مجید خان مروت نے جمعہ کے روز اپنی نگرانی میں فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز پر مشتمل امدادی پیکج گاؤں کے 87گھرانوں میں تقسیم کئے جبکہ ضرورت کے مطابق خیمے بھی متاثرہ خاندانوں کو فراہم کئے گئے ۔ فوڈ پیکج میں دال ، چاؤل، گھی، چائے اور دوسرے روزمرہ کی اشیاء شامل تھیں۔ چرون اویر کے عمائدین نے چترال پولیس کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پولیس کی طرف سے اس فراخدلانہ قدم نے ان کی ہمت افزائی ہوئی ہے ۔ ڈی پی او نے متاثرین میں کھا نا بھی تقسیم کیا اور خود متاثریں کے ساتھ دسترخوان میں کھانا کھایا۔ ڈی پی او چترال نے خطاب کرتے ہوئے چرون اویر کے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی امداد کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس مشکل وقت میں پولیس فورس کو اپنے ساتھ دکھ میں شریک پائے گا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او مستوج طارق کریم اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد بھی موجود تھے۔ بعدازان واپسی پر چترال بونی روڈ پر واقع مروئے گاؤں میں بھی انہوں نے متاثریں میں فوڈ پیکج تقسیم کیا۔ چترال پولیس کی طرف سے زلزلے کے اگلے دن ارندو کے متاثریں میں خیمے تقسیم کئے گئے تھے ۔ اس سے قبل سیلاب کے متاثریں میں بھی ضلع بھر میں پولیس نے اپنے وسائل سے متاثریں کی حتی الوسع امداد کی تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔