چترال میں زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان کی آمد اور خروج کا باقاعدہ نظام رکھا جائے ۔ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) ظلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے ۔ کہ چترال میں زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان کی آمد اور خروج کا باقاعدہ نظام رکھا جائے ۔ اور روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ ضلع کونسل کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام امدادی سامان مستحقین تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے ۔ تاکہ کوئی بھی متاثر امداد سے محروم نہ رہے ۔ چترال میں بہت بڑا ڈیزاسٹر آیا ہے ۔ اور وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق ریلیف اور بحالی میں ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران کا بہت بڑا رول ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ضلع کونسل میں ڈیزاسٹر کے ایجنڈے پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال اس وقت بے شمار مسائل میں گھیرا ہو اہے۔ اس وقت ضلع کونسل کے تمام ممبران کو اپنے اپنے حلقے کی بات کرنے کی بجائے ایک بڑے وژن کے ساتھ پورے چترال کیلئے سوچنے اور باہم مل جُل کر ان مشکلات سے نکلنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ضلع ناظم نے کہا ۔ کہ حالات سے خوفزدہ ہونے اور بلدیاتی سسٹم کے سلسلے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ضلعی حکومت کے پاس وسائل آرہے ہیں ۔ اور وافر مقدار میں آرہے ہیں ۔ انشااللہ لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔ اور ہم نے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور جدوجہد عوام کی خدمت کرنے اور اس سسٹم کو کامیاب بنانے کیلئے وقف کردی ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تمام بلدیاتی ممبران اورچترال کے تمام اداروں کو ساتھ لے کر بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کرنا میرا مشن ہے ۔ اور میں امید رکھتا ہوں ۔کہ ہم اس میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔ ضلع ناظم نے کہا ۔ کہ چترال کو گولین ہائیڈل پاور کی بجلی ملنے کے بعد یہاں کی معاشی حالات میں بہتری آئے گی ۔ اور مختلف انڈسڑی کا قیام ہو گا ۔ لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔ انہوں شیشی بجلی گھر اور چترال پاور ہاوس کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر انتظام چلانے سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ قبل ازین کنوئنیر ضلع کونسل نے جب اجلاس کا آغاز کیا ۔ تو محمد حسین گرم چشمہ، شیر محمد شیشی کوہ ،اقلیتی ممبران عمران کبیر بمبوریت ، تراب خان بریر ،رحمت الہی ، عبدالوہاب ایون،اکبر شاہ تورکہو،مولانا انعام الحق عشریت،مولانا جاوید حسین موڑکہو وغیرہ نے خطاب کیا ۔ اور گذشتہ سیلاب کے بعد اور موجودہ زلزلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل و مشکلات پر سیر حاصل خطاب کرکے مطالبہ کیا ۔ کہ کونسل اُن پر فوری توجہ دے ۔ خصوصا دریاکے پانی میں کمی کے دوران ایون میں سیلاب کے نتیجے میں بننے ہوئے ڈیم کو فوری طور پر کھولنے کے سلسلے میں رحمت الہی اور عبدالوہاب نے پرُ زور مطالبہ کیا ۔ بعد آزان کنوئنیر ضلع کونسل مولانا عبداشکور نے اجلاس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔