ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پرئیت کے زلزلہ متاثرین تک امداد نہیں پہنچی ہے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) یونین کونسل (وارڈ) کوہ کے گاؤں پرئیت کے متاثرین زلزلے کے سات دن بعد بھی امداد کا انتظار کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 26اکتوبر کے تباہ کن زلزلے سے پرئیت گاؤں میں متاثر ہونے والے لوگوں کو ابھی تک کسی قسم کا امداد فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ پرئیت سے ٹیلی فون پر میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے حمید الرحمن نے کہا پرئیت بالا اور پائین میں زلزلہ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں مگر ابھی تک سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی طرف سے کسی قسم کی امدادی سرگرمیاں نہیں ہوئی ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کے مشکلات ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تقریباً 65گھرانے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اسوقت شدید مشکلات میں وقت گزاررہے ہیں مگر ابھی تک کسی قسم کا امداد اس علاقے میں نہیں پہنچا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تباہ کن زلزلے کے نو دن گزرنے کے باوجود لوگوں تک امداد نہ پہنچانا المیہ سے کم نہیں۔پرئیت کے رہائشی رشید احمد نے کراچی سے میڈیا کو فون کرکے بتایا کہ علاقے کے متاثرین نہایت مشکلات کا شکار ہیں مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے لہذا میڈیا ہی واحد ذریعہ ہے جس کو استعمال کرکے اپنے مسائل اور مشکلات سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے حکومت اور مخیر اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پرئیت کے متاثرین کو امداد فراہم کی جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔