چترال پولیس کی طرف سے زلزلے سے متاثرہ 91خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال عباس مجید خان مروت نے زلزلے سے متاثر 91خاندانوں میں خیمے کے علاوہ کمبل، رضائی اور چٹائی اور دوسرے اشیاء تقسیم کی جبکہ اس سے قبل انہوں نے اپر چترال کے چرون اویر ، مروئے اور بارڈر ایریا ارندو میں امدادی اشیاء تقسیم کرچکے ہیں جبکہ سب ڈویژن مستوج میں چترال پولیس کی طرف سے مزید اشیاء تقسیم کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ منگل کے روز ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈی پی او چترال نے متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں چترال پولیس کے افسران اور جوان اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے دکھ میں برابر شریک ہیں اور وہ متاثرین کی مصائب میں کمی لانے میں اپنی حتی الوسع کوشش کریں گے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد خان ، ایس ڈی پی او چترال محمد ستار خان اور دوسرے موجود تھے۔ چترال پولیس نے اس سال جولائی اگست میں سیلاب کے متاثریں میں بھی امدادی اشیاء تقسیم کردی تھی جس کے لئے چترال کے عوام ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید مروت کی ذاتی کاوش اور دلچسپی کو سراہتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔