مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے۔نذیر احمد صدر آئی ایس ایف چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)آئی ایس ایف ضلع چترال کے صدر ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے ممبر نذیر احمد نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ بد قسمتی سے ضلع چترال پچھلے کئی سالوں سے مختلف قدرتی آفات سے دوچار ہے۔ چترال کا تقریباً 80 فیصد آباد ی سیلاب اور حالیہ زلزلے سے متاثر ہو چکا ہے۔جو کہ چترال کا نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ تھا۔ جس سے سب سے زیادہ متاثر ضلع چترال ہوا ہے۔ ان قدرتی آفات کے بعد ملک کے وزیر اعظم ،چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے چترال کا دورہ کیا۔ اور ان آفت زدہ لوگوں کی امداد کے لئے کئی اعلانات کئے گئے۔لیکن بد قسمتی سے ان اعلانات پر 10 فیصد بھی عملدرامد نہ ہو سکا۔ اسکی سب سے بڑی وجہ چترال میں لیڈر شب کا فقدان اور چترال انتظامیہ کی نا کامی ہے اُنہوں نے کہا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرام اپنی من مانی کر رہا ہے۔ اُن سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔غریب اور آفت ذدہ لوگوں کو امداد کے نام پر ذلیل کیا جا رہا ہے۔ بار بار متاثرین کی لسٹیں بنوارہے ہیں۔پھر چند دونوں بعد لسٹیں تبدیل ہو رہے ہیں۔ ابھی تک سیلاب زدہ گان کو امدا د نہ ملی تو زلزلہ زدگان کو کیا ملے گا۔اس لئے ہم ایک مر تبہ پھر چترال کے نام نہاد لیڈروں ، چترال انتظامیہ اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو آگاہ کر نا چاہتے ہیں کہ متاثرین کے ساتھ اس مشکل کی گھڑی میں نا انصافی نہ کی جا ئے۔ اگر نا انصافی ہوئی ، تو نو جوانا نِ چترال سڑکوں پہ آنے پر مجبور ہو نگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔