سب ڈویژن مستوج روڈ کھولنے پر ڈپٹی کمشنر چترال کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سید احمد حسین شاہ سابقہ کونسلر یو سی مستوج نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ دونوں شدید بارشوں کی وجہ سے سب ڈویژن مستوج ضلع چترال سے منقطع ہو چکا تھا۔ جس کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار تھے۔ہم سب ڈویژن مستوج کے عوام ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمدو اڑائچ کا تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے فوری اقدامات کر تے ہو ئے سب ڈویژن مستوج روڈ کو بحال کیا۔اور ازخود متاثرہ روڈ پر کام کا جائزہ لیا اور فوری اقداما ت کرتے ہو ئے سب ڈویژن مستوج روڈکو ٹریفک کے لئے بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس مصیبت کی گھڑی میں ڈپٹی کمشنر چترال نے سب ڈویژن مستوج کے عوام کے دل جیت لئے۔ہم اُمید کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ آئندہ بھی عوام کی بے لوث خد مت کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔