لواری ٹنل صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہفتے میں دو دن آمدورفت کیلئے کھلا رہے گا۔ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے کہا ہے ۔ کہ لواری ٹنل صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق ہفتے میں دو دن آمدورفت کیلئے کھلا رہے گا ۔ شیڈول کے مطابق اس کیلئے منگل اور جمعہ کا دن مقرر کیا کیا گیا ہے ۔ جس کے دوران مسافر گاڑیاں اپنی آمدورفت کر سکیں گے ۔ وہ جمعہ کے روز اپنے آفس میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ٹنل کے اندر بڑی گاڑیوں کو نہیں چھوڑا جائے گا ۔ کیونکہ اندر کام ہو رہا ہے ۔ تاہم ٹرکوں کے سامان چھوٹی مزدہ گاڑیوں کے ذریعے لے جانے کی اجازت ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ دیر سے چترال سامان کے کرائے بھی طے کئے جانے چاہیں ۔ جبکہ موجودہ وقت میں مرضی کے کرائے وصول کئے جارہے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔