ایس ایس ٹی کامیاب امیدواروں کی تقرری کے احکامات فوری طورپرجاری کئے جائیں۔امیدوارن ایس ایس ٹی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) ایس ایس ٹی کے امیدواروں نے گیارہ سو چھتیس خالی آسامیوں کو فوراً اور بغیر کسی تاخیر کے پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ محمد اسحاق، ممتاز احمد اور دوسرے متعلقہ امید واروں نے محکمہ تعلیم کی تاخیری پالیسیوں کی طرف عدم اعتماد کا اظہار اپنے بیان میں کیا۔ ان کے مطابق ان کا کیس پشاور ہائی کورٹ میں گذشتہ دس مہینوں سے تاخیر کا شکار ہے۔ امید واروں نے گیا رہ سو چھتیس سکول کے اڑتالیس ہزار طالب علموں کے وقت کے ضیاع پر بھی اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کامیاب امید واروں کی تقرری کے احکامات جاری کئے جائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔