گوگل نے ایسی شاندار سروس متعارف کروادی جو آپ کے بہت سے پیسے اور وقت بچاسکتی ہے

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) گوگل میپس کی بے پناہ افادیت کی وجہ سے اس ایپلی کیشن کا استعمال اب ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بنتا جارہا ہے مگر اسے استعمال کرنے کے لئے تیز رفتار انٹرنیٹ کی ضرورت ایک اہم مسئلہ تھا۔ گوگل کے تازہ ترین فیصلے نے یہ مشکل بھی حل کردی ہے اور اب گوگل میپس کو انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باوجود استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ گوگل کی طرف سے اینڈرائیڈ فونز کے لئے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے اور اب آپ کو اپنی قریبی کاروباری جگہوں اور ڈرائیونگ کے لئے سمتوں کی معلومات کے لئے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ آئی فون کے لئے بھی یہ سہولت جلد متعارف کروادی جائے گی۔ آف لائن استعمال کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ آپ ضرورت سے مناسب وقت پہلے ہی گوگل میپس کے ڈیٹا بیس ڈاﺅن لوڈ کرلیں، مثال کے طور پر جب آپ کو وائی فائی انٹرنیٹ کنکشن دستیاب ہو۔ اس کے لئے آپ گوگل میپس میں اپنے مطلوبہ شہر کی سرچ کریں اور پھر اپنی مطلوبہ جگہوں کو بھی دیکھتے چلے جائیں۔ آپ جن جگہوں کو دیکھتے جائیں گے وہ آپ کے فون پر ڈاﺅن لوڈ ہوتی جائیں گی اور آپ کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ فائل کا سائز کتنا ہوچکا ہے اور آپ کے فون پرکتنی گنجائش باقی ہے۔ جن علاقوں کے نقشے آپ ڈاﺅن لوڈ کرچکے ہوں گے گوگل انہیں وقتاً فوقتاً ریفریش بھی کرتا رہے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ سہولت خصوصاً ان علاقوں میں بہت مفید ثابت ہوگی کہ جہاں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے یا یہ سہولت ہر وقت دستیاب نہیں ہوتی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔