زلزلہ متاثرین کی خاطر خواہ امداد نہیں کی جارہی ہے؛ مضافات کے عوام ابھی تک کسمپرسی کا شکار ہیں/صلاح الدین طوفان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی معاون سالار صلاح الدین طوفان نے کہا ہے کہ ضلع چترال کے مضافاتی علاقوں کے زلزلہ متاثرین امدادی اداروں کی نظروں اوجھل ہیں جبکہ آنیوالے امداد نزدیکی علاقوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ایک اخباری بیان میں صلاح الدین طوفان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا دور افتادہ، پسماندہ علاقوں کے متاثرین کیساتھ تعاون نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اسکے مقابلے میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری ادارے نزدیکی اور آسان رسائی والے علاقوں میں بار بار تواتر کیساتھ امداد تقسیم کر رہے ہیں۔ ان حالات میں مضافاتی علاقوں کے عوام میں مایوسی پھیلنا قدرتی امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی اشیاء جن میں خوراک اور دیگر اشیاء شامل ہیں کی تقسیم میں سیاسی اور ذاتی پسند و ناپسند کو اولیت دی جارہی ہے ، اس ضمن میں مستحق اور حقدار ی و انصاف کے تقاضوں کو پس پشت ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع چترال کے تمام مضافاتی علاقوں میں معقول امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور امدادی اشیاء کی تقسیم انصاف کے مطابق ہو بصورت دیگر عوامی احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔